معصوم لوگوں کا قتل دیکھ کر دل ٹوٹ گیا، کاش کچھ کر سکتی’، معروف امریکی گلوکارہ کا غزہ کی صورتحال پر سوشل میڈیا سے دور رہنے کا اعلان

معروف امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے غزہ میں بچوں اور خواتین کے قتل عام سے دلبرداشتہ ہو کر سوشل میڈیا سے کچھ عرصہ دور رہنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ سیلینا گومز کا سوشل میڈیا پوسٹ پر غزہ کا نام لئے بغیر کہنا تھا کہ جنگ کی ہولناکیاں، نفرت اور تشدد دیکھ کر دل ریزہ ریزہ ہو گیا۔ انسانوں کو شدید تکلیف پہنچانے کے بعد قتل کیا جا رہا ہے، اس طرح کا رویہ کسی بھی طبقے کیلئے ہو، انتہائی وحشت ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام لوگوں کو نفرت جیسے رویئے سے بچانا چاہئے خاص طور پر بچوں کے خلاف تشدد روک دینا چاہئے۔ سیلینا گومز نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میرے الفاظ مظالم کو روک نہیں سکیں گے، لہذا فیصلہ کیا ہے کہ سوشل میڈیا سے کچھ دیر کیلئے دور رہوں، کاش میں ظلم روکنے کیلئے کچھ کر سکتی۔واضح رہے کہ رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ غزہ کی 2 ملین آبادی میں سے آدھی تعداد بچوں کی ہے جن پر اسرائیل 24 روز سے مسلسل بمباری کے دوران مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں