شوہر نے بیوی کو آگ کیوں لگائی؟ اہم انکشاف سامنے آ گیا

گوجرانوالہ کے نواحی علاقے میں شوہر کی جانب سے بیوی کو آگ لگانے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بیوی کو آگ لگانے کی دلسوز واردات 2 بیویوں میں جھگڑے کا شاخسانہ نکلی، متاثرہ خاتون نے اپنے آگ لگانے والے شوہر (نصیر) سے دوسری شادی 7 ماہ قبل پہلے شوہر سے طلاق لے کر کی تھی۔ حیرت انگیز طور نصیر بھی پہلے سے شادی شدہ تھا اور متاثرہ خاتون کا نصیر کی پہلی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا۔چک بہلول میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے روز نصیر نے روز روز کے جھگڑوں پر دوسری بیوی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں