پاکستان کرکٹ بورڈ کی تشکیل کردہ کمیٹی نے مستعفی ہونے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرنیوالی انکوائری کمیٹی نے کام شروع کر دیا، کمیٹی نے انضمام الحق نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، تحقیقات کے بعد کمیٹی اپنی سفارشات 3 نومبر تک رپورٹ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام کے حوالے کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کمیٹی کو انضمام الحق کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے مکمل اختیار دے رکھا ہے جس میں کرنل ریٹائرڈ خالد، کرنل ریٹائرڈ اختر، ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید اور آڈٹ ٹیم کا نمائندہ بھی شامل ہے۔
