ورلڈکپ کے 31 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 205رنز کا ہدف دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باولرز آج کے میچ میں حاوی رہے اور 45اوورز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 204رنز پر پولین پہنچا دیا ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ وسیم جونیئر نے 3 وکٹیں لیں حارث روف نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ان کے علاوہ افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن اور لٹن داس نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیالیکن شاہین شاہ اٹیک کرنے آئے اور پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر تنزید حسن بغیر کوئی سکور بنائے ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ان کے بعد نجم الحسن شانتو میدان میں نئی امید لیے اتر ے لیکن تیسر اوور جب دوبارہ شاہین آفریدی کروانے آئے تو چوتھی گیند پر محض 6 رنز کے مجموعے پر شانتو 4 رنز بنا کر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔26 رنز کے مجموعے پر حارث رؤف نے مشفیق الرحمان کا شکار کیا جو کہ 5 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس محتاط انداز میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے تھے لیکن نصف سینچری نہ بنا پائے، 45 رنز پر محمد افتخارکی گیند پر سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔محمود اللہ کو ففٹی بنانے کے بعد 56 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کر دیا۔ تسکین احمداور مہدی حسن 40 اوورز کے اختتام پر 188 کے مجموعے پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔پاکستان کی عالمی ٹورنامنٹ میں بقا کیلئے آج کا میچ جیو یا مرو کی صورتحال اختیار کر گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
