Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

غزہ کے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری، 400سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پرمظالم کاسلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے جبالیا کیمپ پر وحشیانہ بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 400 سے زائد فلسطینی شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ پر اسرائیلی فوج نے 6 بم گرائے۔غزہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے جبالیا پناہ گزین کیمپ مکمل تباہ ہوچکا۔ جبالیا کیمپ کی عمارتوں میں سیکڑوں فلسطینی شہری رہائش پذیر تھے۔یاد رہے کہ یواین اور مسلم ممالک غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری رکوانے میں تاحال ناکام ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں