Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ورلڈ کپ، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈکپ کے 31 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باولرز آج کے میچ میں حاوی رہے اور 45.1اوورز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 204رنز پر پویلین پہنچا دیا ۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی جبکہ وسیم جونیئر نے 3 وکٹیں لیں حارث روف نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ان کے علاوہ افتخار احمد اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن اور لٹن داس نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیالیکن شاہین شاہ اٹیک کرنے آئے اور پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند پر تنزید حسن بغیر کوئی سکور بنائے ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔حوثی باغیوں کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کا حملہ
ان کے بعد نجم الحسن شانتو میدان میں نئی امید لیے اتر ے لیکن تیسر اوور جب دوبارہ شاہین آفریدی کروانے آئے تو چوتھی گیند پر محض 6 رنز کے مجموعے پر شانتو 4 رنز بنا کر اسامہ میر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔26 رنز کے مجموعے پر حارث رؤف نے مشفیق الرحمان کا شکار کیا جو کہ 5 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔پاکستان کی جانب سے اوپنرز عبد اللہ شفیق اور فخر زمان نے اچھا آغاز فراہم کیا ۔ عبد اللہ شفیق 68رنز بنا کر آوٹ ہو ئے جبکہ ان کے بعد کپتان بابر اعظم 9سکور بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔ ان کے بعد فخر زمان 81سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔افتخار احمد 17اور محمد رضوان 26سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں