Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے.تفصیلات کے مطابق آج کے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا اور جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ میچ کے آغاز پر اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک اور ٹیمبا باوما کریز پر آئے تاہم کیوی باولر بولٹ نے ٹیمبا کو زیادہ دیر ٹکنے نہیں دیا اور 24 رنز پر ہی پویلین بھجوا دیا۔ ریسی وینڈر ڈسن اور ڈی کوک کریز پر موجود ہیں جنہوں نے 31 اوور زکے اختتام تک 162 رنز بنائے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیوی کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیمسن آج میچ نہیں کھیل رہے، ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کر رہے ہیں۔پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ تیسرے اور جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں