نوازشریف صبح ہسپتال چلے گئے، ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کیا

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف صبح شریف میڈیکل سٹی چلے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔نجی ٹی وی کےمطابق نوازشریف معمول کے میڈیکل چیک اپ کیلئے شریف میڈیکل سٹی پہنچے، ڈاکٹروں نے ان کی حالت تسلی بخش قرار دیدی۔ نوازشریف آج بھی سیاسی مصروفیات سے بھرپور دن گزاریں گے۔مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ روز ہونیوالے پارٹی اجلاس میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے تمام اعشاریوں کے باوجود ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا۔ اب بھی خلوص دل اور صاف نیت سے ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔اجلاس کے دوران 9 مئی واقعات سے متعلق کرداروں سے کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں