نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا، آصف زرداری نے بڑا چیلنج دیدیا

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نوازشریف کو بڑا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں وزیراعظم نہیں بننے دوں گا۔نجی اخبار” کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی مسلسل کامیابیاں عوام کا اعتماد ظاہر کرتی ہیں۔ کراچی سے کشمیر تک پیپلز پارٹی ایک زندہ حقیقت ہے، عوام کی حمایت سے ہی حکومت قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم میں نے بنوایا مگر انہوں نے عوام کی خدمت نہیں کی۔ اب نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا، ملک کا اگلا وزیراعظم پیپلز پارٹی سے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں