پاکستان ڈیف کرکٹ ایسو سی ایشن نے ڈیف کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ، آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے ذکا احمد قریشی کو ٹیم کا کپتان مقررکردیا گیا۔ْ ڈیف کرکٹ ورلڈ کپ 3 سے 12 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے علاوہ، انڈیا، ساوتھ افریقہ، انگلینڈ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن نے ڈیف ورلڈ کپ کے لیے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ذکا احمد کپتان جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد قمر نوید،منظور خان،محمد فیضان خان،عدنان غنی،مدثر نذیر،اسد حسین،بلال یوسف،محمد باسط عباسی،جبار علی،راشد علی جٹ،عدیل قدیر،بلال خان اوراحسان اللہ شامل ہیں۔ڈیف ٹیم کے کپتان ذکا احمد قرشی کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے ڈنہ کچیلی سے ہے۔
