میانوالی : نواحی علاقہ کندیاں میں پتنگ بازی کرتا دس سالہ بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ بچے کی وفات پرگھر میں کہرام مچ گیا۔10 سالہ حذیفہ کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی۔ پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود کندیاں میں پتنگ بازی عروج پر ہے۔ دھاتی ڈوریں پتنگیں دھاگہ اور چرخنیوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہیں۔ تھانہ کندیاں کی طرف سے پتنگ فروشوں پر کریک ڈاؤن نہ ہو سکا۔
