اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 117 روپے47 پیسے سستا ہوگیا ہے، 11.8 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2962 روپے17 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں9 روپے 96 پیسے کی کمی کی گئی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے03 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں