آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی (عالمی کرکٹ کونسل) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کی بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق باولرز رینکنگ میں پاکستانی فاسٹ باولر شاہین آفریدی، جوش ہیزل کو ہٹا کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔ بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ ٹین آل راونڈرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی موجود نہیں ۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ میچ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، بنگلہ دیش کے اوپنر تنزید حسن کو پہلے ہی اوور میں آوٹ کیا اور اس طرح ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے باولر بن گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں