Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شمالی کوریا کے سربراہ نے غزہ کی حمایت کا اعلان

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے غزہ کی حمایت کا اعلان ان الفاظ میں کیا کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سربراہ شمالی کوریا نے فلسطین کا پرچم لہرا دیا ساتھ ہی لکھا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔ ان کی پوسٹ پر کمنٹس کی لائن لگ گئی جن میں غزہ میں ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آوازیں بلند کی گئیں۔

https://x.com/KimJongUnArabic/status/1719473485456576726?s=20

اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ہے، گزشتہ روز مزید 400 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ مجموعی تعداد 8 ہزار سے زائد ہے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ ایک اندازے کے مطابق غزہ میں ساڑھے 3 ہزار بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کسی عالمی قانون کو خاطرمیں نہیں لا رہا، عالمی برادری کی جانب سے بار بار اپیلوں کے باوجود نہتے انسانوں پر ٹنوں بارود برسایا جا چکا ہے۔جنوبی امریکی ملک بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے ہیں جبکہ کولمبیا اور چلی نے بھی اپنے سفیر واپس بلوا لئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں