وزیر داخلہ اور وزیر دفاع افغانستان, پاکستان میں گرفتار

ایک چھوٹے سے دکان میں افغانستان کی ایمبیسی اورحکومت چلانے والے باپ اور بیٹا گرفتار کر لیا گیا ۔مردان ایف آئی اے اور انٹی کرپشن کا مشترکہ آپریشن جاری۔ دونمبر وزیر داخلہ اور وزیر دفاع افغانستان میں گرفتار ۔آپریشن کے دوران مردان کچہری چوک سے دو نمبر دھندے میں ملوث محمد شفیق اور اسکا بیٹا مودت علی گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار باپ بیٹا افغانیوں کے لئے دونمبر فیک افغانی کارڈ ، پاکستانی شناختی کارڈ،افغانستان کا تذکرہ، پاکستانی ڈومیسائل , فارم بی , پاکستانی پاسپورٹ ودیگر دونمبر کاغذات بھاری رقم لے کر بنوا رہے تھے ۔ دونوں باپ بیٹے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ جسکے قبضے سے کئی پاسپورٹ ,شناختی کارڈز,افغانی کاغزات ودیگر دونمبر ڈاکومنٹس اور ربڑ سٹیمپس موقع پر برآمد ہوئے ۔ باپ بیٹے کا تعلق بین القوامی دونمبر مافیا سے بتایا جاتا ہے جسکے افغانستان کے ساتھ لنکس موجود ہونے کی اطلاع ہے۔ دونوں سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔زرائع کے مطابق محمد شفیق وزیر داخلہ جبکہ اسکا بیٹا وزیر دفاع کے نام سے مشہور تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں