غزہ پر وحشیانہ بمباری سے معروف فلسطینی اداکارہ بیٹیوں سمیت شہید ہو گئیں

غزہ پر شدید بمباری سے معروف فلسطینی اداکارہ 2 بیٹیوں سمیت شہید ہو گئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایناس السقا غزہ کی پٹی میں رہائش پذیر تھیں جن کے گھر پر اسرائیلی طیاروں نے بم برسا دیئے۔ ایناس کے ساتھ ان کی بیٹیاں لین اور سارہ بھی شدید زخمی ہو گئیں اور بعد ازاں تینوں شہید ہو گئیں۔ ایناس السقا سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں اور انہوں نے انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔اس سے قبل اسرائیلی غیر انسانی بمباری کے نتیجے میں معروف فلسطینی شاعرہ اور مصنفہ حبا ابو ندا کو بھی شہید کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیل پر فلسطینیوں کی نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے۔ اسرائیلی بربریت دیکھتے ہوئے بولیویا، چلی اور کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کو بمباری کیلئے مہلک بم اور اسلحہ امریکہ نے مہیا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں