Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبعیت خراب ہو گئی

سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی حالت خراب ہو گئی۔نجی ٹی وی چینل ” کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے شاہ محمود قریشی کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دیدی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر اجازت دی۔جیل انتظامیہ کاکہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں،جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پر پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے،انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کو پتے میں پتھری کا مسئلہ ہے۔یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

nineteen + seven =