قومی ایئر لائن(پی آئی اے )کے فلائٹ آپریشن میں بہتری آنے لگی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، ملتان کا فلائٹ آپریشن 100فیصد بحال ہو گیا، آج دیگر 15پروازیں منسوخ ہوئیں،ایئرلائن حکام نے کہاکہ پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی کی شرح کم ہو رہی ہے،گزشتہ 16روز میں پی آئی اے کی ملکی و غیرملکی 735پروازیں منسوخ ہوئیں۔
