پارک لین ریفرنس ؛ آصف زرداری اور دیگر 19ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری

احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور دیگر 19ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،وکیل صفائی ارشد تبریز نے کہاکہ جب معاہدہ ہوا تب آصف زرداری پارک لین کے ڈائریکٹر نہیں تھے،عدالت نے کہاکہ ابھی نوٹسز کرتے ہیں باقی بعد میں بتا دیں،عدالت نے طلبی نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 20دسمبر تک ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں