نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات

نگران وزیرخزانہ شمشاد اخترکی آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کی قیادت میں وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھر پریزروئزاور گورنر سٹیٹ بینک پاکستان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے معاشی مشکلات کے باوجود حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق نگران وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف مشن کو معاشی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، ایف بی آر کی اصلاحات اور سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کرنیکیلئے حکومتی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں