ملک میں سونے کی قیمت پھر چڑھ گئی

ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمت پھر چڑھ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔مقامی مارکیٹوں میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 1286 روپے کا اضافہ ہوا اور ایک لاکھ 82 ہزار 870 پر فروخت ہوتا رہا۔دریں اثنا چاندی کے ریٹ بھی بڑھے جو 30 روپے اضافے سے فی تولہ 2528 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2211 روپے 93 پیسے پر پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں