الیکشن 90روز میں نہ ہونے کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں،تحریک انصاف

تحریک انصاف نے عام انتخابات نوے روز میں نہ ہونے کا ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر کو قرار دیدیا، مطالبہ کیا کہ سکندر سلطان راجہ کا محاسبہ کیا جائے۔تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے نوّے روز میں انتخابات کے انعقاد کے معاملے کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کے معاملے پر اپنا ردعمل جاری کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے دستور سے مجرمانہ انحراف پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے کڑے محاسبے کا مطالبہ کردیا۔ اعلامیے میں پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے صدرِمملکت کی آئینی منصب کی حرمت پامال کرنے اور دستور و جمہوریت کیخلاف سنگین جرائم کے ارتکاب پر صدر اور قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ آئین سے مجرمانہ انحراف کی راہ پر گامزن چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تاریخ کیلئے صدرِمملکت سے مشاورت کے عدالتِ عظمیٰ کے حکم کو قدر و تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم سکندر سلطان راجہ کو صدرِ مملکت کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ کے تعیّن کا پابند بنایا جانا کافی نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں