صدر مملکت نے 8 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ پر دستخط کردیئے، دستاویز عدالت عظمیٰ میں پیش

صدر مملکت عارف علوی نے ملک میں 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد کی تاریخ پر دستخط کردیئے، دستاویز عدالت عظمیٰ میں پیش کر دی گئیں . سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل3 رکنی بینچ عام انتخابات 90 دن میں کرانے کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کررہا ہے۔ اٹارنی جنرل جب کمرۂ عدالت پہنچے تو چیف جسٹس نے کہا کہ بہت دیر ہو گئی اٹارنی جنرل صاحب، اس پر اٹارنی جنرل نے صدرکی طرف سے انتخابات کی تاریخ کی دستخط شدہ کاپی عدالت میں پیش کردی۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، اس موقع پر اٹارنی جنرل نے عام انتخابات 8 فروری کوکرانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی پڑھ کرسنایا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر سب خوش ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، الیکشن کمیشن اور تمام فریقین کی رضامندی ہے، تمام ممبران نے متفقہ طورپر تاریخ پر رضامندی دی لیکن کسی آئینی شق کا حوالہ نہیں دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں