لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دیدیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو فیکٹریاں کالا دھواں چھوڑ رہی ہیں، انہیں سیل کیا جائے،اگر وہ فیکٹریاں دوبارہ خلاف ورزی کریں تو انہیں مسمار کردیا جائے۔عدالت نے کہاکہ پی ڈی ایم اے تو سویا ہوا ہے، ہم ان کو جگاتے ہیں،کمشنر لاہور نے بتایا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے،سائیکلنگ کو فروخت دینے کیلئے ٹیپا سے مشاورت جاری ہے اور اس سلسلے میں جلد پیشرفت ہو گی،عدالت نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواست پر سماعت 7نومبر تک ملتوی کردی۔
