الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن میں سپریم کورٹ کی سماعت اور احکامات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اس سے قبل 11 فروری کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا تاہم صدر مملکت سے جب مشاورت کی گئی تو 8 فروری کی تاریخ سامنے آئی۔
