غیر اخلاقی کپڑے پہن کر ریسٹورنٹ میں جانا اداکارہ عرفی جاوید کو پہلی بار بہت مہنگا پڑ گیا

بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید اپنے بے باک انداز کی وجہ سے آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن یہی بے باک انداز اب ان کے پولیس اسٹیشن جانے کی وجہ بن گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 3 نومبر کی صبح عرفی جاوید ممبئی میں نامناسب کپڑے پہنے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھیں جس کے بعد اداکارہ کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں بھارت کی خواتین پولیس اہلکاروں کو عرفی کو زبردستی ریسٹورنٹ سے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے باہر خاتون پولیس نے عرفی سے سوال کیا کہ ‘ اتنا چھوٹے کپڑے پہن کر کون گھومتا ہے؟’، جس پر عرفی نے کہا کہ میری مرضی، اداکارہ نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس کے کہنے پر مجھے گرفتار کرنے آئی ہیں میں نہیں جاو¿ں گی جس کے بعد خاتون پولیس نے انہیں زبردستی پکڑ کر گاڑی میں بٹھا دیا۔
عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کوئی اسے نیا ڈرامہ قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے عرفی کی جانب سے کیے جانے والا مذاق سمجھ رہا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال کے ا?غاز میں سیاسی جماعت بی جے پی رہنما چترا واگھ نے عرفی جاوید کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں