ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں افغانستان کی ٹیم نے نیدرلینڈز کو با آسانی7وکٹوں سے شکست دے دی۔ افغانستان نے180رنز کا ہدف 32 ویں اوور میں 7 وکٹوں کےنقصان پر پورا کر لیا ، افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز10، ابراھیم زردان 20اور رحمت شاہ 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حشمت اللہ شاہدی 56 اور عظمت اللہ 31 رنرز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز پر اوپنرز ویزلے باریسی اور میکس او ڈاوڈ کریز پر آئے ہی تھے کہ افغانی باولر مجیب الرحمن نے ویزلے کو صرف ایک سکور پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا۔ میکس او ڈاوڈ 42 کے انفرادی سکور پر عظمت اللہ کے ہاتھوں رن آوٹ ہوئے۔ اکرام علی خیل نے کولن ایکرمین کو 29 سکور پر رن آوٹ کر کے پویلین بھجوا دیا۔باس ڈیلیڈ صرف 3 رنز پر کیچ آوٹ ہو گئے۔کپتان سکاٹ ایڈورڈ کوئی رن نہ بنا سکے یوں آدھی ٹیم 97 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔سبرینڈ نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے 58 رنز بنائے تاہم وہ بھی اکرام علی خیل کے ہاتھوں رن آوٹ ہوئے۔ ثاقب ذوالفقار 3 اور لوگن وین بیک 2 رنز بنا سکے۔ریلوف وینڈر 11 رنز پر نور احمد کی بال پر ابراہم کےہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔یوں 46.3 اوورز پر ساری ٹیم پویلین لوٹ گئی، پاول وین 4رنز پر ایل بی ڈبلیو جبکہ آریان ڈٹ 10 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ واضح رہے کہ دونوں حریف ٹیمیں اب تک 6،6 میچز کھیل چکی ہیں، نیدرلینڈز 6 میں سے صرف 2 میچز جیت چکی جبکہ افغانستان کی پرفارمنس ففٹی ففٹی رہی یعنی 3 میچز جیتے۔ ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو نیدرلینڈز کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبر جبکہ افغانستان 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
