Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سشمیتا سین کا دل کا دورہ پڑنے سے متعلق اہم انکشاف

بالی وڈ کی پرکشش اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین نے رواں برس دل کا دورہ پڑنے سے متعلق اہم انکشاف کرکے سب کو حیران ہی کردیا۔رواں سال مارچ کے مہینے میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑا تھا ، جس کے بعد ان کی کامیاب انجیو پلاسٹی ہوئی۔اداکارہ نے صحت یاب ہونے کے بعد مشکل ایکشن مناظر کی مشق کی اور نیٹ فلکس فلم آریا 3 کی شوٹنگ مکمل کروائی۔اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے 6 ماہ قبل انہوں نے چیک اپ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں کوئی تشویش ناک پہلو سامنے نہیں آیا تھا۔

https://www.instagram.com/p/CzJ4K70L7ve/?igshid=NTc4MTIwNjQ2YQ==

سشمیتا سین نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک اچانک اور غیر متوقع تھا کیونکہ وہ سال میں دو بار اپنا مکمل چیک اپ کرواتی ہیں ، آخری بار کروائے گئے چیک اپ میں سب کچھ ٹھیک کی رپورٹ تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

ten − 2 =