بیوی کے کروا چوتھ کا برت نہ رکھنے پر شوہر نے خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش میں بیوی کے کروا چوتھ کا برت نہ رکھنے پر شوہر ناراض ہوگیا اور خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔رپورٹس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت پولیس کانسٹیبل اجیت کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کانسٹیبل اجیت نے فون پر بیوی سے بات کی، بیوی نے اسے بتایا میں نے کروا چوتھ کا برت نہیں رکھا، اجیت یہ سنتے سیخ پا ہوا اور گھر پہنچ کر بیوی سے لڑائی کی۔کانسٹیبل نے جب گولی چلائی تو پڑوسی آواز سن کر خوفزدہ ہوگئے اور فوراً ارجیت کے گھر پہنچے، اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن تب تک وہ دم توڑ چکا تھا۔
