گزشتہ کاروباری ہفتہ کیسا رہا؟ ڈالر کی قیمت اور اسٹاک کی صورتحال سے متعلق جانیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے زبردست تیزی کا رحجان رہا ،ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طورپر 2180پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر پاکستانی روپیہ کے مقابلےمیں مزید بڑھ گئی .تفصیلات کےمطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئےگزشتہ کاروباری ہفتہ شانداررہا کاروباری ہفتے کےدوران ہنڈریڈ انڈیکس میں2180پوائنٹس کا بڑااضافہ ریکارڈ ہوا اورایک موقع پر مارکیٹ نے53ہزار263 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا تاہم اس وقت مارکیٹ 53 ہزار 123پوائنٹس پر موجود ہے۔کرنسی مارکیٹ کی بات کریں تو ایک ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کی قدر پاکستان روپیہ کے مقابلے میں مزید بڑھی،انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 74پیسےمہنگا ہوکر284 روپے 31 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مجموعی طور پر3 روپے 50 پیسے کے اضافے سے 285
روپے کی سطح پرپہنچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں