لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عالیہ حمزہ اور روبینہ جمیل کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں .تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 9مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق ایم این اے روبینہ جمیل کی ضمانت سات نومبر کو مقرر کردی ،جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ملزمہ روبینہ جمیل کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کرے گا ، ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے.دوسری طرف پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت 7 نومبر کو ہوگی ،جسٹس عالیہ نیلم ملزمہ عالیہ حمزہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا ، ان کے خلاف بھی تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ،عالیہ حمزہ پر جناح ہاؤس پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔
