کراچی میں کچرے کے ڈھیر سے 3 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی میں کچرے کے ڈھیر سے 3 نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاشیں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے ملیں جہاں کچرے کے ڈھیر پر لاشیں پڑی دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لیں اور ہسپتال منتقل کر دیں، معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں