لگاتار 9 فلمیں فلاپ ، کنگنا رناوت نے”منفرد ” ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی بالی ووڈ انڈسٹری میں لگاتار 9 فلمیں فلاپ ہونے کا ریکارڈ بن گیا۔اداکارہ کی نئی فلم” تیجس “انڈین باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی، فلم بڑے پیمانے پر تشہیری مہم کے باوجود ناظرین کو سینما گھروں میں نہ لاسکی اور اوپننگ ڈے پر صرف1 کروڑ بزنس کرسکی ہے۔ فلم اپنے ابتدائی 5 دنوں میں صرف 3.76 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے اور یہ اداکارہ کی” دھکڑ “کے بعد دوسری شدید ترین فلاپ فلم ہے۔ بزنس کے اعداد و شمار کے مطابق” تیجس” کنگنا کے فلمی کیریئر کی سب سے کم کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔ کنگنا رناوت نے اپنے فلمی کیریئر میں تمام فلموں سے صرف 22 کروڑ کمائے ہیں جبکہ ان کی آخری 3 فلمیں اوسطاً اڑھائی کروڑ کا بزنس کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں