کوئٹہ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں ڈاکوؤں اور پولیس کا آمنا سامنا ہوا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں 3 ڈاکو شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا، پولیس نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
