میرپور ماتھیلو: مسوواہ کے قریب نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔نہر کے قریب لاش دیکھ کر علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش شناخت کے لئے سرد خانے میں رکھ دی گئی ہے۔
