بنگلہ دیش میں 6 مسافر بسوں کو آگ لگا دی گئی

بنگلہ دیش میں نامعلوم افراد نے 6 مسافر بسوں کو آگ لگا دی۔نجی ٹی وی کے مطابق مسافر بسوں کو آگ گزشتہ شام ڈھاکہ کے نارائن گنج اور بھولا اضلاع میں لگائی گئی۔ بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعتوں نے آج احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں عوامی لیگ کی حکومت پر دباؤ بڑھانا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں