جرمنی میں مسلح شخص ائیرپورٹ میں داخل، فائرنگ، پروازیں منسوخ کر دی گئیں

جرمنی میں مسلح شخص ائیرپورٹ میں داخل ہو گیا اور فائرنگ کی، ایوی ایشن حکام نے پروازیں منسوخ کر دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جرمنی کے ہیمبرگ ائییرپورٹ کی عمارت میں مسلح شخص گزشتہ شام داخل ہوا، حفاظتی عملے کے روکنے کے باوجود ممنوعہ سکیورٹی ایریا میں جا پہنچا جس پر ائیرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ مسلح شخص نے ائیرپورٹ میں 2 مرتبہ ہوائی فائرنگ کی جس پر وہاں خوف و ہراس پھیل گیا جس پر ایوی ایشن حکام نے پروازیں منسوخ کر دیں۔جرمن پولیس نے مزید بتایا کہ واقعے میں تاحال کوئی ہلاکت یا زخمی نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں