رحیم یار خان کے نواحی علاقے میں شوہر نے بیوی کو مار مار کر بُرا حال کر دیا، سر کے بال بھی کاٹے جس پر وہ تھانے پہنچ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بستی آرائیاں میں شوہر اور بیوی کے مابین اکثر جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز شوہر نے اتنا مارا کہ اس کی جان چھڑانی مشکل ہو گئی۔ متاثرہ خاتون کی بہن کا کہنا ہے کہ بہنوئی نشے کا عادی ہے، نشہ نہ ملے تو بہن کو اکثروبیشتر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ اب مارپیٹ کی تو اس کے بال بھی کاٹ دیئے جس پر بہن دلبرداشتہ ہو گئی۔پولیس نے خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔
