فخر زمان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری،عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

شاہین بلے باز فخر زمان نے رواں سال کسی ایک ٹیم کے خلاف زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق فخر زمان نے گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری بنائی، فخر زمان کی رواں سال کیوی ٹیم کے خلاف یہ چوتھی سنچری ہے۔ قبل ازیں انہوں نے رواں کیلنڈر ایئر کے دوران 13 جنوری کو 107، 27 اپریل کو 117 جبکہ 29 اپریل کو 180 رنز کی یادگار سنچری بنائی۔کسی ایک ٹیم کے خلاف کیلنڈر ایئر کے دوران زیادہ سنچریاں بنانے کا مشترکہ اعزاز سچن ٹندولکر، ڈیسمونڈ ہائنز، رکی پونٹنگ اور ویرات کوہی کے پاس تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں