معروف بنگلا دیشی اداکارہ کی پراسرار موت، دوست ہسپتال چھوڑ کر فرار

بنگلادیش کی معروف اداکارہ حمیرا ہیمو پراسرار طور پر انتقال کر گئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 37 سالہ بنگلا دیشی اداکارہ حمیرا ہیمو کو بےہوشی کی حالت میں ڈھاکہ کے ایک ہسپتال لے جایا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق، ڈاکٹروں نے چیک اپ کے دوران اداکارہ حمیرا کی گردن پر ایک ہلکا سا نشان دیکھا اور اداکارہ کی موت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حمیرا کو ان کا ایک دوست بےہوشی کی حالت میں ہسپتال لیکر آیا تھا لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی وہ دوست اسپتال سے فرار ہوگیا۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ حمیرا کے دوست کے فرار ہونے کے بعد پولیس کو شک ہے کہ اداکارہ کی موت میں شاید اس دوست کا ہاتھ ہے۔ پولیس نے اداکارہ کی موت کے کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ دوست کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں