حکومت سندھ نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدا ئش پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق 9نومبر کو سندھ بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں چھٹی ہوگی۔
