آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے وکلاء کی لسٹ عدالت میں جمع کرا دی۔نجی ٹی وی چینل” کے مطابق سائفر کیس میں خصوصی عدالت میں 8وکلاء کی جیل انٹری کی لسٹ جمع کرائی گئی،وکلا میں سلمان صفدر، عمیر خان نیازی، سکندر ذوالقرنین سلیم،خالد یوسف، احمد مسار، سہیل خان، نیاز اللہ نیازی اور عثمان ریاض گل بھی شامل ہیں۔استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اڈیالہ جیل حکام کو ہدایت دے کہ وکلاء کی جیل انٹری میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔
