مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے، نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ الیکشن کی تیاری کریں،پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن آمد ہوئی،شہبازشریف سمیت دیگر رہنماؤں نے نوازشریف کا پارٹی سیکرٹریٹ میں استقبال کیا، نوازشریف سے خواجہ آصف، احسن اقبال، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی صورتحال اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
