اہم میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے تجربہ کار کرکٹر بیمار پڑگئے

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران افغانستان کےخلاف میچ سے قبل آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ بیمار پڑ گئے۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ کو گزشتہ چند دنوں سےچکر آ رہے ہیں، اس سے قبل بھی اسمتھ کو کئی بار چکر آنے کی علامات کا سامنا رہا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھےچند دنوں سے چکر آنے کی شکایت رہی ہے اور اس وقت میں کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہا ہوں۔آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بیٹر اسٹیو اسمتھ نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں