پاکستانی انجینئر کی 21 ماہ کی تنخواہ نہ دینے پر کراچی پورٹ پر غیر ملکی مال برادر جہاز کو روک لیا گیا ۔کے ٹی پی کے حکام کے مطابق جہاز کے مالک کی جانب سے پاکستانی انجینئر کی 21 ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی تھی جس پر وزارت میری ٹائم نے ایکشن لیتے ہوئے جہاز کو کراچی پورٹ پر روک لیاہے اور واضح کر دیاہے کہ جب تک پاکستانی عملے کی تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو گی جہاز کو جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔کراچی پورٹ پر جس جہاز کو روکا گیاہے وہ سیمنٹ لینے کیلئے پاکستان آیا تھا لیکن پاکستانی عملے کی تنخواہوں کے معاملے پر اسے روک لیا گیاہے اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی، یہ جہاز دبئی کا ہے لیکن اس پر تنزانیہ کا جھنڈا بنا ہواہے ۔
