Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کھانا پہنچانے والے رائیڈر کو گولی مار دی گئی

کراچی میں کھانا پہنچانے والے رائیڈر کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں وقاص حنیف نامی رائیڈر کو نامعلوم افراد نے فائر مارے، افسوس ناک واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ایس پی فرحت کمال کا کہنا تھا کہ مقتول وقاص حنیف سے سامان نہیں چھینا گیا اور گولی مار دی گئی۔ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں