ریڈیو پاکستان ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، مریم اورنگزیب

ریڈیو پاکستان ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ریڈیو پاکستان ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، 14 اگست 1947ءکو پاکستان کے اعلان کیلئے اسی ریڈیو کا ٹرانسمیٹر استعمال ہوا تھا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے 14 ماہ کی مختصر مدت میں ریڈیو پاکستان میں ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا پروگرام شروع کیا، آج ریڈیو پاکستان میں 12 اسٹوڈیوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے روز کہا جاتا تھا کہ ملک سری لنکا بنے گا لیکن ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر معیشت مستحکم کی، ہمارے دور میں فچ کی ریٹنگ بہتر ہوئی، پاکستان گرے لسٹ سے نکلا، اظہار رائے کی آزادی میں پاکستان کی درجہ بندی میں سات درجے بہتری آئی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ریڈیو پاکستان، حساس عمارتوں پر حملے اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، آج ہم نے الحمد اللہ ریڈیو پاکستان کے لئے ایک بزنس پلان تیار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں