یہ جلسہ نہیں سود کے خلاف اعلان جنگ اور جہا د ہے، سراج الحق

یہ جلسہ نہیں سود کے خلاف اعلان جنگ اور جہا د ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ جلسہ نہیں سود کے خلاف اعلان جنگ اور جہا د ہے۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے محمد مسعود نے سودی نظام کی وجہ سے بیوی بچوں کے ساتھ خودکشی کی، یہ جلسہ نہیں سود کے خلاف اعلان جنگ اور جہا د ہے۔انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کا تقاضا ہے کہ حکمرانوں کے گریبان پکڑے جائیں، ہماری یہ مہم پاکستان میں مکمل سودی نظام کے خاتمہ تک جاری رہے گی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم 90فیصد مسلمان ہیں اللہ نے فرمایا ہے سود اس کے ساتھ جنگ ہے،75سالوں سے یہاں سودی نظام قائم ہے شرم کی بات ہے آج بھی پاکستان کا نظام انگریز کے 1839کے ایکٹ پر کھڑا ہے۔سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں سودی نظام ختم کیا جائے ، قائد اعظم کی رحلت کے بعد سے آج تک سودی نظام قائم ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حضرت عمر فاروق کی 24لاکھ میل پر حکومت تھی، اس زمانے میں سودی نظام نہیں عدل کا نظام تھا، آج کے سمینار میں اعلان کرتے ہیں سودی نظام قائم رکھنے والے حکمرانوں کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں