ہمیں عام آدمی کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں سیلاب زدگان کے منہدم گھروں کی تعمیر نو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے آپ کے خوشی کے دن شروع ہورہے ہیں، وعدہ ہے کہ جس کے گھر کو نقصان ہوا اسے مالکانہ حقوق دلوائیں گے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ میں 20 لاکھ گھر بنانے ہیں، ان گھروں کی تعمیر میں وقت تو ضرور لگے گا لیکن مالکان حقوق کے ساتھ تمام سیلاب زردگان کو گھر ملیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری ہے، ہمیں عام آدمی کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے، اختلافات سے ہمیں تاریخی نقصان ہوا لیکن ہم جو نقصان ہوا اسے درست کرتے جارہے ہیں۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ سب سے پہلی مالی مدد ہم عوام کو ایک مضبوط گھر بنا کر دینے کی صورت میں دے رہے ہیں ، یہ گھر اس طرح بنائے گئے ہیں کہ دوبارہ سیلاب آئے بھی تو گھر کو نقصان نہ ہو۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ مالکانہ حقوق نہ ہوں تو احساس تحفظ نہیں ہوتا، ہم ان گھروں کے مالکانہ حقوق دیں گے، جس کے بعد آپ کی مرضی ہے جو چاہے کریں، ہم نے ایک سانحہ کو مواقعوں میں تبدیل کیا ہے، آپ کی مالی صورتحال سیلاب سے پہلے والی صورتحال سے بہتر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انقلابی منصوبے لے کر آتی ہے، الیکشن دور نہیں ہے، ہم اسی قسم کے منصوبے دیگر منصوبوں کے لیے لائیں گے، الیکشن جیتنے کے بعد عوام دوست منصوبے شروع کرائیں گے۔بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ غریب کو پیسہ ملے تو یہ پیسہ پوری معیشت میں پھیلتا ہے، عام آدمی کی مدد کر کے ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکتے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ امیر کو امیر تر بناتے ہیں تو وہ امیر یہ پیسہ اپنے بینک اکاؤنٹ میں ڈال کر بھول جاتے ہیں، اگر آپ غریب کو پیسے دیں گے، تو وہ غریب یہ پیسہ اپنے بچے اور خاندان پر خرچ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments