وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی عبدالسمیع خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالسمیع خان نے ملک کے مفاد میں بات کی ہے، ہم پالیسی ثبوت کی بنیاد پر بنائیں گے اور پیر کو پیٹرول پمپس کے سروے کے بعد دوبارہ بات چیت بھی کریں گے۔وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ باڈرز پر ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ سے نقصان ہورہا ہے، حکومت کے جانے میں دو ہفتے رہ گئے ہیں، آخری ایک مہینے میں بھی عوامی مفاد کے کام کرسکتے ہیں۔مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اختیار حکومت کے پاس نہیں، حکومت پندرہ دن میں قیمتوں کا تعین آئل مارکیٹ اور ڈالرز ریٹ پر کرتی ہے۔وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے مزید کہا کہ حکومت نے گزشتہ سال تیس ہزار ٹن ایل پی جی منگوائی، سردیوں میں ایل پی جی بلیک نہیں ہونے دی اگر بلیک کریں گے تو اس سال ساٹھ ہزار ایل پی جی منگوائیں گے جبکہ آزاد ذرائع سے وزارت پیٹرولیم خود ڈیٹا جمع کریں گی۔اس موقعے پر چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی عبدالسمیع خان نے کہا کہ مسئلہ کا حل نکل آیا ہے، کل سے ہونے والی ہڑتال کی کال واپس لے رہے ہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی اور وزارت پیٹرولیم کے درمیان مفاہمت ہوگئی، وزارت پیٹرولیم 48 گھنٹوں میں اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments